فٹبال رینکنگ: ورلڈ چیمپئن جرمنی بدستور پہلے نمبر پر موجود
برن(سپورٹس ڈیسک) فٹبال گورننگ باڈی فیفا کی جانب سے جاری کردہ عالمی رینکنگ میں ورلڈ چیمپئن جرمنی پہلے نمبر پر ہی موجود۔ ٹاپ 10 پوزیشنز میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔رینکنگ میں پہلی سے 10 پوزیشنزکی ٹیمیں اس طرح سے ہیں، جرمنی، برازیل، پرتگال، ارجنٹائن، بیلجیئم، اسپین، پولینڈ، سوئٹزرلینڈ، فرانس اور چلی۔تیونس 23 اور ایران کی ٹیم ایک درجہ بہتری سے 33 ویں نمبر پر پہنچ گئی۔