انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی نے شمالی کورین ٹیموں کیلئے 50ہزار ڈالر امداد کی
پیانگ چنگ(سپورٹس ڈیسک) انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی نے کہا ہے کہ ونٹر اولمپکس گیمز میں شمالی کوریا کے22 اتھلیٹس کو تیار کرنے اور ٹریننگ کیلئے 50ہزار ڈالر ادا کئے تھے ۔ فراہم کی گئی رقم کو باقی ماندہ وفد پر بھی خرچ کیا گیا جو 229چیئر لیڈرز اور137آرکسٹرا پرمشتمل تھا ۔جنوبی کوریا شمالی کوریا کے 418رکنی وفد کی میزبانی کیلئے2.6ملین ڈالر برداشت کرے گا۔شمالی کوریا کے اتھلیٹس اولمپک ویلج جبکہ باقی ماندہ وفد کے افراد مختلف ہوٹلز میں قیام کر رہے ہیں ۔آئی او سی کے مطابق یہ تمام رقم امدادی فنڈ سے فرہم کی جار رہی ہے جس میں مختلف کھیلوں کی تنظیموں کا تعاون بھی شامل ہے ۔