میچ فکسنگ پر2 ملائیشین فٹبالرز‘ایک بک میکر گرفتار
کوالا لمپور(سپورٹس ڈیسک)پولیس نے میچ فکسنگ پر2 ملائیشین فٹبالرز کو گرفتار کر لیا۔ملائیشیا میں2 فٹبالرز اورایک بک میکر کو مبینہ میچ فکسنگ پر حراست میں لے لیا گیا۔ یہ گرفتاریاں اس وقت عمل میں آئیں جب سیکنڈ ٹائر لیگ میں ہونےوالے مقابلے میں فیلکرا ایف ایف سی نے سارواک کلب کو 2-3 سے شکست دی۔مذکورہ میچ میں ناکام ٹیم نے2 گولز کی بدولت برتری حاصل کرلی تھی تاہم بعد میں وہ سنبھل نہیں پائی۔