ایرانی صدر حسن روحانی حیدر آباد پہنچ گئے‘ آج دہلی جائیں گے
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) ایران کے صدر حسن روحانی بھارت کے دورے پر حیدر آباد پہنچ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر آج جمعہ کے روز نئی دہلی پہنچیں گے جہاں وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ایرانی بندرگاہ چاہ بہار کو آپریشنل بنانے کے لئے مذاکرات کریں گے۔ بھارتی میڈیا ایرانی صدر کے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے دورے کے فوراً بعد دورے کو توازن پیدا کرنے کی کوشش قرار دے رہا ہے۔