گوشوارے جمع کرانے پر ارم فاروقی مخدوم حسین سمیت 3سیاسی جماعتوں کی رکنیت بحال‘ نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے پر سندھ اسمبلی کے دو اراکین کی رکنیت بحال کر دی۔ الیکشن کمشن کی جانب سے ارم عظیم فاروقی اور مخدوم خلیل الزمان کی رکنیت بحال کی گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی جانب سے اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے پر ممبر شپ بحال کر دی گئی ہے۔ وہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 62 تھرپارکر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ہیں۔ ارم عظیم فاروقی کی رکنیت بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ دریں اثناء الیکشن کمیشن نے تبدیلی پسند پارٹی اور جاموٹ قومی موومنٹ کی رجسٹریشن بحال کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب وہ اپنے انتخابی نشان پر انتخابات میں حصہ لینے کی اہل ہیں۔ علاوہ ازیں الیکشن کمشن نے متحدہ علماء مشائخ کونسل کی رجسٹریشن کی بحالی کی استدعا منظور کر لی۔