• news

اتفاق رائے کیساتھ بڑے آبی ذخائر کی تعمیر پر کوئی اعتراض نہیں: سندھ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سندھ نے اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں کہا ہے کہ صوبے کو بڑے آبی ذخائر تعمیر کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم صوبوں میں اتفاق رائے پیدا کیا جائے‘ 1991ء کے واٹر اکارڈ پر عمل یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز کی سربراہی میں قومی آبی پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ ملک کی پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بروقت منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پاور اویس احمد لغاری‘ وفاقی وزیر آبی وسائل سید جاوید علی شاہ‘ تمام صوبوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ سندھ کے نمائندے نے مذکورہ موقف دیا اور کہا کہ کچے کے علاقے میں مصنوعی سیلاب پیدا کیا جائے۔ کمیٹی کے اجلاس میں تجاویز پر غور کیا گیا جبکہ جلد ایک اور اجلاس بھی بلایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن