• news

جنگ مسئلہ کشمیر کا حل نہیں‘ پاکستان بھارت مذاکرات کریں: فاروق عبداللہ

سرینگر (اے این این ) سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا بھارت اور پاکستان کے درمیان پانچویں جنگ کشمیر میں قیام امن کا حل نہیں ہے بلکہ دونوں ملکوں کو کسی بھی صورت میں مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر فاروق نے ایک نیوز چینل کو انٹرویو کے دوران یہ بات زور دیکر کہی کہ ریاست جموں کشمیر میں امن کا قیام صرف اور صرف بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تشدد سے متاثرہ ریاست میں امن قائم کرنے کی کوششیں ناکام ہونے کے باوجود صرف بات چیت ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔اس ضمن میں انہوں نے کہاہم نے پاکستان کے ساتھ چار جنگیں لڑی ہیں، کیا پانچویں جنگ آگے بڑھنے کا ایک اور طریقہ ہے؟ہم بات چیت کرنا بند نہیں کرسکتے ، ہمیں آگے کا راستہ ڈھونڈ نکالنا ہوگا اور اسی سے ہم کسی حل پر پہنچ سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن