• news

;عوام پیپلز پارٹی کو کامیاب کرائیں‘ امیدوں پر پورا اترنے کا وعدہ کرتے ہیں: بلاول

کوٹ ادو(خبرنگار)پاکستان پیپلزپارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وطن پرجان نچھاور کرنےوالے جانثاروں کی جماعت ہے جوپچھلے 50 سالوں سے مضبوط اور مستحکم پاکستان کیلئے عملی جدوجہدکررہی ہے،پاکستان پیپلزپارٹی نے باقاعدہ ممبرشپ کاآغاز شروع کردیاہے، آپ تمام پسے ہو ئے طبقات کے لوگ پاکستان پیپلزپارٹی کے شانہ بشانہ شامل ہوکرممبربن کرعظیم سے عظیم ترپاکستان بنانے میں میراساتھ دیں،ان خےالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کوٹ ادو کے زیراہتمام چیئرہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے عباس پلازہ میں ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر طبقے کی ترجمانی اور عوام کے حقوق کے لئے جدو جہدکرتی رہی ہے،پاکستانی عوام 2018کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں۔ وعدہ کرتے ہیں کہ آپ کی امیدوں پر پورا اتریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ میں ہر پاکستانی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ میرے ناناذوالفقار علی بھٹو شہید اور والدہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے جیالو گلی گلی تنظیم سازی کرو اور لوگوں کوبھی پیپلز پارٹی میں شامل کرنے کی کوشش کرو،اس موقع پرسرداد آصف خان دستی ڈویژنل نائب صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو فعال کرنے کے لیے بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں۔سینیٹر میاں امجد عباس قریشی نے کہا میںاور میرے خاندان نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے، میرا جینا اب پیپلز پارٹی ہے تقریب سے مقامی مقررین نے خطاب کرکے شہداءکی قربانیوں اورپاکستان پیپلزپارٹی کے بنیادی فلسفہ پرروشنی ڈالی۔تقریب میںسرداد آصف خان دستی ڈویژنل نائب صدر،ڈاکٹر یونس شاکر ڈویژنل میڈیا سیل انچارج،سٹی صدر عبد العزیز بھٹی،مظہر پہوڑ ضلعی جنرل سیکرٹری،اجمل ملانہ تحصیل جنرل سیکرٹری،رائے ثاقب پرہاڑ و دیگر بھی موجود تھے۔
بلاول

ای پیپر-دی نیشن