سلمان بلوچ مجھے اہلیہ متعارف کراتے، قسمیں کھا کر بے وقوف بنایا: متاثرہ لڑکی علینہ
کراچی+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) متاثرہ لڑکی علینہ نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ سلمان مجاہد بلوچ مجھے بطور اہلیہ متعارف کراتے تھے۔ میں خاموش تھی میں نے اپنے اور سلمان مجاہد کے گھر پر بھی بات کی۔ سلمان مجاہد بلوچ نے قسمیں کھا کر مجھے بیوقوف بنایا۔ کبھی نائن زیرو مدد کیلئے نہیں گئی‘ سلمان مجاہد مجھ پر تشدد شروع سے کرتے تھے۔ میری فیملی کو ڈرایا دھمکایا‘ بھائی کو اٹھا کر لے گئے۔ میرے گھر پر ڈکیتی کروائی۔ میری آواز بننے پر صارم برنی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ سلمان مجاہد کے دیگر لڑکیوں سے بھی تعلقات تھے۔ انہوں نے مجھے کبھی باہر نکلنے ہی نہیں دیا۔ سلمان مجاہد نے مسلم لیگ(ن) کی ایم این اے سے میری ملاقات کرائی‘ وہ میرا ہینڈ بیگ پکڑ کر چلتے تھے۔ دریں اثناء سپیکر قومی اسمبلی کو سلمان مجاہد بلوچ کیخلاف مقدمات کی اطلاع دیدی گئی، پولیس نے سپیکر قومی اسمبلی کو مقدمات کی اطلاع خط کے ذریعے دی۔