ڈسٹرکٹ جیل ہری پور میں قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی
ہری پور(آن لائن) مردان میں جرگہ کے دوران تین افراد کو قتل کرنے والے مجرم سیف الاسلام کو ہری پور ڈسٹرکٹ جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق مجرم سیف الاسلام نے 2003 میں ایک جرگہ میں موجود افراد پر فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیا تھا۔ سیشن کورٹ مردان نے مجرم کو 3 بار پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے مجرم کی رحم کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے پھانسی کی سزا کو برقرار رکھا۔ مجرم کے لواحقین لاش لے کر اپنے آبائی علاقے روانہ ہوگئے ہیں۔