سی پیک منصوبوں پر پیش رفت،چینی وفد آئندہ ماہ پاکستان کادورہ کرے گا
کراچی(این این آئی)چین پاک اکانومی کاریڈور(سی پیک)کے تحت شروع منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے چینی وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔وفد توانائی اور صنعتی ماہرین سمیت آئل اینڈ گیس سیکٹر کے ماہرین پر مشتمل ہوگا۔وزارتِ منصوبہ بندی کے ذرائع کے مطا بق ماہرین انڈسٹریل زونز اور توانائی منصوبوں پر کام کے آغاز کا جائزہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میںخیبر پختونخواہ کے ہائیڈرو پاور منصوبوں کے سی پیک میں شمولیت پر بھی غور کیا جائیگا۔ذرائع نے بتایاکہ صنعتی زون پر کام مراحل میں ہوگا اور پہلے مرحلے میں سندھ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے زونز بنائے جائیں گے۔