• news

افضل کھوکھر کا اٹک میں زیرتعمیر ماڈل مویشی منڈی کا دورہ

رائے ونڈ (نامہ نگار) چیئرمین ماڈل مویشی منڈیاں پنجاب ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے اپنے دورہ پنجاب کے دوران اٹک میں زیر تعمیر ماڈل مویشی منڈی کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ، انہوں نے کمشنر آفس راول پنڈی میں اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر راول پنڈی ،ڈی سی اٹک، ایم ڈی مویشی منڈی اور لوکل گورنمنٹ افسروں نے شرکت کی، چیئرمین افضل کھوکھر نے کہا کہ ماڈل مویشی منڈی منصوبہ کو شیڈول وقت کے اندر ہر لحاظ سے مکمل کرکے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن