• news

باجوڑ ایجنسی: ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، رکن امن کمیٹی جاں بحق

باجوڑ ایجنسی (این این آئی)قبائلی علاقے (فاٹا) کی باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے کے نتیجے میں امن کمیٹی کے رکن عبدالرحمن جاں بحق ہوگیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق سڑک کنارے بم کا دھماکہ باجوڑ ایجنسی میں ماموند گٹ اگرہ کے علاقے میں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں امن کمیٹی کے رکن عبدالرحمن جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیا اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ گزشتہ روز اورکزئی ایجنسی میں سڑک کنارے نصب باردوی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن