بے نظیر قتل، 5 بری افراد کی نظربندی میں 3 روز تو سیع، ایڈووکیٹ جنرل کی عدم موجودگی پر ریویو بورڈ نے سماعت پرسوں تک ملتوی کردی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے ریویو بورڈ نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قتل کیس میں بری پانچ ملزموں کی نظر بندی میں تین روز کی توسیع کرتے ہوئے معاملہ پر کارروائی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی عدم موجودگی کی وجہ سے پرسوں 19 فروری تک ملتوی کردی۔ ریویو بورڈ کے سامنے پانچوں افراد کو پیش کیا گیا اور ان کی نظر بندی میں توسیع کی استدعا کی گئی۔ تاہم ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی عدم موجودگی کی وجہ سے نظر بندی میں توسیع کے معاملے پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ بری ہونے والے پانچوں افراد کو سخت سکیورٹی میں دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔