• news

جرمنی میں مساجد پر نعرے لکھنے والی دہشت گرد تنظیم ’’پی کے کے‘‘ کے کارکن گرفتار

برلن (اے پی پی) جرمن شہر مائنز میں دہشت گرد تنظیم ’’پی کے کے‘‘ کے عسکریت پسندوںنے 2 مساجد پر نعرے درج کر دیئے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق دہشت گرد تنظیم کے حامیوں نے یورپی ترک اسلامی انجمن کے تحت مرکز اسلامی ثقافت سے ملحقہ سلیمیہ جامع مسجد اور جرمن ترک فیڈریشن سے وابستہ ایوب سلطان جامع مسجد کی دیواروں پر دہشت گرد تنظیم کے حق میں نعرے اور اس کے سرغنائوں کے نام لکھ دیئے جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن