• news

سیکرٹری زراعت کا خوشاب اور میانوالی کے سرکاری زرعی فارمز کا دورہ

لاہور (نیوز رپورٹر) محمد محمود سیکرٹری زراعت پنجاب نے خوشاب اور میانوالی کے سرکاری زرعی فارمز کے دورہ کے دوران کہا کہ سرکاری زرعی فارمز کو رول ماڈل فارمز کے طور پر نظر آنا چاہیے اور اس ضمن میں متعلقہ افسران اور عملہ پوری جانفشانی سے کام کرے تاکہ یہاں آنے والے کاشتکار جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی حاصل کر سکیں اور یہاں جاری کاموں کی تقلید کرتے ہوئے اپنی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر سکیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر عابد محمود، ڈائریکٹر جنرل زراعت (ریسرچ)، ظفریاب حیدر، ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع)، ملک محمد اکرم، ڈائریکٹر جنرل (اصلاح آبپاشی)ودیگر بھی ہمراہ تھے۔ محمد محمود نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری فارمز پر جدید نظام آبپاشی کی تنصیب کی جائے تاکہ نہ صرف ان سرکاری فارمز پر پانی کی بچت ہو سکے بلکہ یہ نظام کاشتکاروں میں بھی مقبولیت پا جائے۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت نے مزید کہا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے افسران اور ماتحت عملہ کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن