شہباز شریف نے نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کی خدمت کی‘بجلی منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کرائے: نواز شریف کا خراج تحسین
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نواز شریف نے لودھراں میں میں ورکرز کنونشن کے دوران اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی عوامی خدمت کے جذبے اور فلاح عامہ کیلئے انتھک محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح میں نے 1985ء سے عوام کی خدمت کو اپنا مشن بنایا ہوا ہے۔ اسی طرح شہبازشریف اس سفر کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ شہبازشریف نے نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کی خدمت کی ہے۔ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے بجلی کے منصوبے اپنی نگرانی میں ریکارڈ مدت میں مکمل کرائے ہیں۔ ماضی میں جو منصوبے کئی کئی سال نہیں لگتے تھے۔ شہبازشریف نے بجلی کے منصوبے 20 ماہ کی ریکارڈ مدت میں لگائے ہیں۔ تعلیم اور صحت کے میدان میں بھی شہبازشریف کی کارکردگی اپنی مثال آپ ہے۔