• news

اقدام قتل کے ملزم کی ضمانت خارج ہونے پر وکلا نے متعلقہ عدالت کو تالے لگا دئیے

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم کی ضمانت خارج ہونے پر وکلاء نے متعلقہ عدالت کو تالے لگا دئیے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے اقدام قتل میں ملوث ملزم کی ضمانت خارج کی تو ملزم کے وکلا مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ضمانت لینے کیلئے دبائو ڈالا تاہم جج کے انکار پر وکلا نے عدالت کو تالے لگا دئیے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیشن کورٹ میں بیٹھنے والے تمام ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ڈسٹرکٹ سیشن جج عابد حسین قریشی کی عدالت میں پہنچ گئے اور انہوں نے احتجاجاً کام بند کردیا۔ بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی کی جانب سے کرائی جانے والی یقین دہانی کے بعد ججوں نے واپس اپنی عدالتوں میں پہنچ کر کام شروع کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن