ڈاکوئوں، چوروں نے شہریوں سے لاکھوں کی نقدی، زیورات، قیمتی سامان لوٹ لیا
لاہور(سٹاف رپو رٹر)شہر میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں مالیت کی نقدی، زیورات وقیمتی سامان سے محروم کردیا۔ ڈاکوئوں نے تھانہ چو ہنگ کے علا قہ میںیا سرکے گھر سے 2لا کھ 40ہزار مالیت کی نقد ی و زیوارت، تھانہ شا د با غ کے علاقہ میںبلا ل کی فیملی سے85ہز ار کی نقدی و موبائل لوٹ، تھانہ ما ڈل ٹا ئو ن کے علا قے میںعظیم کے گھر سے 2 لا کھ 40 ہزار مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ مز نگ کے علا قہ میںظہیر کے گھر سے 3 لا کھ 70 ہزار مالیت کی نقد ی و زیو رات، تھانہ شا ہدرہ کے علا قہ میںعمر ان کے گھر سے2 لاکھ 50 ہزار مالیت کی نقد ی و زیورات، سبزہ زارمیںجمیل، ستوکتلہ میںحارث کی گاڑیاں اور لوہاری گیٹ میںہارون، لاری اڈہ میں عارف، مسلم ٹائون میںکاشف، باغبانپورہ میںجاوید اور گارڈن ٹائون میں مصدق کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔