• news

پشاور: سوشل میڈیا پر لڑکی کو بلیک میل کرنے والے 2افراد گرفتار‘سرگودھا میں تصاویر اپ لوڈ کرنے پر 5کیخلاف مقدمہ درج

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں سوشل میڈیا پر لڑکی کو بلیک میل کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے لڑکی کی ویڈیو اور تصاویر اپ لوڈ کی تھیں۔ ملزمان نے لڑکی سے دو لاکھ روپے بھی ہتھیائے۔ دریں اثناء سرگودھا کے نواحی گائوں میں لڑکیوں کی تصاویر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرکے بلیک میل کرنے والے 5افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن