باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنڑول بم دھماکہ‘ لیویز اہلکار سمیت 2افراد زخمی
باجوڑایجنسی (نامہ نگار) باجوڑ‘تحصیل ماموند کے علاقے گٹ اگرہ میں کچے راستے میں ریموٹ کنڑول بم دھماکہ ۔ دو افراد زخمی ۔ باجوڑایجنسی کے تحصیل ماموند کے علاقے گٹ اگرہ میں کچے راستے میں بم دھماکہ کے نتیجے میں دو افراد معمولی زخمی ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز لیویز فورس کے سپاہی عطاء الرحمن اپنے گھر سے عصر کی نماز کی ادائیگی کیلئے مسجد جارہے تھے کہ کچے راستے میں ریموٹ کنڑول بم دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں لیویز سپاہی عطاء الرحمن اور ایک بچہ عبدالحق معمولی زخمی ہوگیا ۔ دونوں زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹرہسپتال خار منتقل کیاگیاہیں ۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میںلیکر سرچ آپریشن شروع کردیاہے جبکہ پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔
2افراد زخمی