• news

قومی اور عالمی الیکٹرانک میڈیا میں زینب قتل کیس کے مجرم کوسزا کے فیصلے کی خبر بریکنگ نیوز کے طور پر چلائی گئی

لاہور( این این آئی)قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی زینب کے کیس کامحفوظ کیا گیا فیصلہ سننے کیلئے قومی میڈیا کے ساتھ ساتھ عالمی میڈیا کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد بھی کوٹ لکھپت جیل کے باہر موجود تھی ۔ الیکٹرانک اور اخبارات سے وابستہ مقامی میڈیا کے علاوہ اہم غیر ملکی نشریاتی اداروں اوراخبارات کے نمائندے صبح سویرے ہی کوٹ لکھپت جیل کے باہر پہنچ گئے ۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے زینب کے قاتل کو سنائی جانے والی سزا کے فیصلے کی خبر نہ صرف مقامی میڈیا بلکہ عالمی الیکٹرانک میڈیا میںبھی بریکنگ نیوز کے طور پر چلائی گئی ۔

ای پیپر-دی نیشن