• news

تھائی لینڈ ، آبادی کی قلت کے خاتمے کے لیے شہریوں میں محبت کی گولیاں تقسیم

بنکاک (این این آئی)تھائی لینڈ میں آبادی میں قلت کو ختم کرنے کے لیے شہریوں میں محبت کی گولیاں تقسیم کی گئیں، تھائی لینڈ معمر افراد کا ملک بنتا جا رہا ہے، جہاں بچوں کی شرح پیدائش بہت کم رہ گئی ہے۔ 1960ء اوسطاً ایک تھائی عورت چھ بچوں کو جنم دیتی تھی اور اب یہ شرح اوسطا 1.5 پر آ گئی ہے۔بنکاک کے محکمہ صحت کے حکام کا کہناتھا کہ شہریوں میں فولیک ایسڈ اور آئرن گولیاں تقسیم کی گئیں۔ ان گولیوں کے ساتھ ساتھ ان کے استعمال کی احتیاطی تدابیر پر مشتمل ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد تھائی خواتین کو زیادہ بچے جنم دینیکی طرف راغب کرنا کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن