فلوریڈا فائرنگ : بروقت اقدام کرنے میں ناکام رہے ، ایف بی آ ئی کا ا عتراف
واشنگٹن (آن لائن) امریکی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے اعتراف کیا ہے کہ اسے فلوریڈا فائرنگ میں ملوث ملزم کے بارے میں ایک ماہ قبل معلومات ملی تھیں مگر وہ بروقت اقدام اٹھانے میں ناکام رہے۔گورنر فلوریڈانے ایف بی آئی ڈائریکٹرکے استعفے کا امطالبہ کردیا، گورنر نے کہا کہ جب ملزم کے ارادوں کاپتا تھا تو پکڑا کیوں نہیں گیا؟ایف بی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلوریڈا سکول فائرنگ سے ایک ماہ قبل ادارے کو کسی نے اطلاع دی تھی کہ ملزم نکولس کروز شاید اس طرح کی کوئی منصوبہ بندی کررہا ہے اور اس حوالے سے تشویش کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔ فلوریڈا کے شہر پارک لینڈ میں بدھ کے روز نکولس کروز نے ہائی اسکول میں داخل ہو کر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ٹرمپ نے اہلیہ میلانیا کے ہمراہ ہسپتال کا دورہ کیا اور سکول میں فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی، دونوں بروورڈ ہیلتھ نارتھ ہسپتال گئے ۔