مغربی افریقہ میں امریکی سفارتخانے پر حملہ،ا لقاعدہ کے نائجر جنگجوکو عمر قید
واشنگٹن (این این آئی)مغربی افریقہ میں امریکی سفارت خانے میں بم نصب کرنے کی سازش رچانے پرنائیجر کے شہری کو عمر قید کی سزا سنادی گئی ۔امریکی ٹی وی کے مطابق ابراہیم سلیمان عدنان آدم ہارون کو، جنھیں اسپن گل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، بروکلین میں امریکی ضلعی جج، برائن کوگن نے سزا سنائی۔ہارون نے سزا سنانے کی سماعت میں پیش ہونے سے انکار کیا، جب کہ اس سے قبل اپنے مقدمے کی کارروائی میں شرکت سے بھی انکار کر چکے تھے۔