میکسیکو : 7.2شدت کا زلزلہ ، بے قابو فوجی ہیلی کاپٹر وین پر گر گیا، 13 ہلاک ، وزیر داخلہ محفوظ
میکسیکو سٹی ( صباح نیوز +اے ایف پی) میکسیکو میں 7.2 شدت کے شدید زلزلے کے باعث ، فوجی ہیلی کاپٹر کی وین پر ہنگامی لینڈنگ سے 13 افراد ہلاک، بجلی غائب جبکہ متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ 10 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ ایک ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہیلی کاپٹرمیں میکسیکو کے وزیر داخلہ النونسو بھی موجود تھے تاہم وہ حادثے میں محفوظ رہے۔ ریاست اوکسا میں 50 مکانات کو نقصان پہنچ لوگ ڈر کے مارے گھروںسے باہر نکل آئے ۔یو ایچ 60 ہیلی کاپٹر نے ایک وین پر ہنگامی لینڈنگ کی15 افراد زخمی ہوئے ، زلزلے سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔