• news

ایران کے خلاف مزید اقدامات کے لئے تیارہیں: برطانوی وزیراعظم

لندن(این این آئی)برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کی مشرق وسطیٰ میں بڑھتی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کرنے کوتیار ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں تھریسا مے نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کی سرگرمیاں ایک حقیقت ہیں اور ان سرگرمیوں پر برطانیہ امریکی تشویش کے ساتھ ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے خلاف مزید اقدامات کے لیے تیار ہے۔ تاہم اس موقع پر دونوں خواتین رہ نماؤں نے ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کی پابندی کرنے اور اسے مکمل طورپر نافذ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے تھریسا مے نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی ایران کے ساتھ اس کے متنازع جوہری پروگرام پر طے پائے سمجھوتے کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ ہم آج بھی ایسا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایرانی سازشوں کے خلاف برطانیہ امریکا کے ساتھ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن