کوسوو کی آزادی کے 10 برس مکمل تقریبات‘ دارالحکومت کو دلہن کی طرح سجایا گیا
پرسٹینا (اے ایف پی) کوسوو کی سربیا سے آزادی کے 10 برس مکمل ہونے پر تقریبات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ دارالحکومت پرسٹینا کو قومی پرچم کے رنگوں نیلے اور زرد رنگوں سے سجایا گیا ہے۔ کوسوو نژاد برطانوی گلوکارہ ریتا رورا نے کنسرٹ میں شرکت کی اور شرکاء کو محظوظ کیا۔