کرپٹ حکمرانوں کا عوام کو روزگار، چھت فراہم کرنے کا نعرہ مضحکہ خیز ہے: ابو بکر مشتاق
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما وسابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری ابوبکر مشتاق ورک آف کلہ نے کہا کہ عوام کے منہ کا نوالہ اور چھت چھیننے والے حکمرانوں کا روزگار اور چھت فراہم کرنے کا نعرہ مضحکہ خیز ہے ،پہلے پیپلز پارٹی عوام کو روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے کی بنیاد پر بیوقوف بناتی رہی اور اب ان کی اتحادی (ن) لیگ کی قیادت اس راہ پرگامزن ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر امیدوار پی پی 166چوہدری محمداقبال گوپے راء ، چوہدری عمر مشتاق ورک ، چوہدری یاسر اقبال گوپے راء و دیگر موجود تھے، انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام خصوصاً پسے ہوئے طبقات کی بحالی اور انہیں زندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے اور عوام کے ووٹوں سے حکومت میں آکر اس پر بلا تاخیر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔