• news

سی پیک منصوبہ پاکستان کو ترقی، خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گا: اعجاز احمد

الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت) اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل ملک کو اقتصادی خوشحالی کی راہوں پر لے جائیگی گوادر بندر گاہ کے ذریعے چینی اور پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کا خواب حقیقت میں تبدیل ہو رہا ہے سی پیک منصوبے کے تحت ملک بھر میں 12ہزار کلو میٹرسے زائد سڑکوں کا ڈھانچہ تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے نئے انڈسٹری ایریا سے ملکی بر آمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ کم ہو جائے گا نئی صنعتوں کے قیام سے معاشی و تجارتی سر گرمیوں سے پاکستان کی اقتصادی اور معاشی حالت بہتر ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد خاں اور ضلعی وائس چیر مین ملک اعجاز احمد خاں کھائی نے ڈاکٹر امیر خاں کی رہائش گاہ پر نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن