اتحاد و بھائی چارے کی آواز بلند کرتے رہیں گے: میاں عفان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ فتحیہ میں اہم اجلاس جامعہ کے مہتمم میاں محمد عفان کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں میاں محمد اویس ،جامعہ کے ناظم تعلیمات مولانا عبداللہ مدنی ،مولانا احمد مدنی،پروفیسرحافظ سعید عاطف ،قاری محمد قاسم بلوچ ،ڈاکٹر ضیاء الحق قمر ،سمیع اللہ خان کے علاوہ دیگر نے شرکت کی.اجلاس میں جامعہ کے متعلقہ بعض اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد عفان نے کہا کہ ہمیشہ اتحاد بھائی چارہ اورمعاشرے کی اصلاح کے لئے آواز بلند کی گئی ہے ۔