تحریک انصاف نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد کیلئے جدوجہد کی: فاروق انصاری
قصور(نامہ نگار )تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی میاں فاروق احمد انصاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ ملک وقوم کے مفاد کیلئے جدوجہد کی ہے اور آج پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد کی وجہ سے چور،ڈاکو اور لٹیرے انصاف کے کٹہرے میں کھڑے ہیں اور ان کی احتساب کی وجہ سے نیندیں حرام ہو گئی ہیں ان عناصر کو جیل صاف نظر آرہی ہے جس کی وجہ سے یہ ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں اور ملک کے مقدس اداروں پر گولہ باری کرکے ان پر پریشر اور دباؤ ڈال رہے ہیں جس کی قیمت انہیں چکانی پڑ گی یہ لوگ عوام کے مجرم ہیں۔ ملک کی نسلوں کو غلامی سے بچانے کیلئے موجودہ کرپٹ ٹولے کا احتساب اور نجات ضرور ی ہے عوام آج دو وقت کی روٹی کے حصول کیلئے ٹھوکریں کھا رہی ہے اور بھوک پیاس کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کررہے ہیں ۔