جنرل ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر خرم اسحاق حرکت قلب بند ہونے کے سبب خالق حقیقی سے جا ملے
لاہور (پ ر) اسسٹنٹ پروفیسر آف نیورو سرجری جنرل ہسپتال ڈاکٹر خرم اسحاق رضائے الٰہی سے حرکت قلب بند ہونے کے سبب خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کے انتقال کی خبر سے سینئر پروفیسرز‘ زیر تربیت نوجوان ڈاکٹرز‘ نرسز و پیرا میڈکس اور دیگر ملازمین بھی افسردہ ہو گئے۔ ہسپتال کی فضا بھی سوگوار دکھائی دی۔ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر خرم اسحاق کا شمار انتہائی محنتی‘ شفیق اور کمیٹڈ معالجین میں ہوتا تھا۔ انہیں ہفتہ کی سہ پہر کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں اوکاڑہ میں سپردخاک کر دیا گیا۔ مرحوم کے ختم قل آج اوکاڑہ میں ہونگے۔