• news

قانون تحفظ ناموس رسالت کو چھیڑا گیا تو تحریک چلائینگے: علماء

لاہور (پ۔ر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس دارالعلوم حنفیہ میں علامہ حافظ شعیب الرحمٰن قاسمی کی صدارت میں ہوئی۔ مولانا محمد اسماعیل، محمد ممتاز اعوان، مولانا محمد معاویہ حسن، شفیق رضا قادری نے کہا کہ ایک سازش کے تحت یہودی و قادیانی لابی آئین کی اسلامی شقوں کیخلاف پھر سازشوں کا جال بن رہی ہے۔ پہلے ختم نبوت حلف نامہ کو چھیڑا گیا اور اب جبکہ قانون تحفظ ناموسِ رسالت کو کمزور کرنے کیلئے نئی ترمیم لائی جا رہی ہے۔ اگر قانون تحفظ ناموسِ رسالت کو چھیڑا گیا تو اسکے خلاف بھرپور تحریک چلائی جائیگی اور آئین کی اسلامی شقوں کا بہر صورت دفاع کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن