• news

آئین کی اسلامی شقوں کا ہر صورت دفاع کیا جائیگا:قاری محمد بشیر

لاہور (سپیشل رپورٹر) قاری محمد بشیر منتظم اعلیٰ مدرسہ اصحاب الصفہ رشید سٹریٹ جامع مسجد عمر فاروق اعظم پارک آئوٹ فال روڈ نے تقریب سے خطاب میں کہا ہے اگر قانون تحفظ ناموسِ رسالتؐ کو چھیڑا گیا تواسکے خلاف بھرپور تحریک چلائی جائیگی اور آئین کی اسلامی شقوں کا بہر صورت دفاع کیا جائیگا اسلام و ملک دشمن قادیانی لابی آئین کی اسلامی شقوں کو چھیڑ کر ملک میں نیا بحران پیدا کرنا چاہتی ہے جبکہ اس وقت وطن عزیز پہلے ہی کئی قسم کے اندرونی و بیرونی خطرات سے دوچار ہے، ایسے میں ناموسِ رسالتؐ قانون کو چھیڑنا آگ و خون سے کھیلنے کے مترادف ہوگا

ای پیپر-دی نیشن