• news

موجودہ نظام تعلیم میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے: پروفیسر ظفر اقبال

لاہور ( سپیشل رپورٹر) نامور ماہرین تعلیم نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنا ہو گا،استاد صرف تعلیم کی بجائے تربیت کرنے کا بھی مجاز ہے۔قومی زبان اردو میں جب تک تعلیمی نظام نہیں آئے گا ترقی نہیں کر سکتے،تعلیمی ادارے طلباء کو نوکر بنا رہے ہیں اور ڈگریاں بیچ رہے ہیں ۔موجودہ نظام تعلیم میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار فائونڈیشن آف ایفیکٹیوایجوکیشن اینڈ لرننگ کے تحت علی آڈیٹوریم میں دوسرے سالانہ ایک روزہ سیمینارسے ڈائریکٹر Feelانجینئر نویدقمر، پروفیسرظفر اقبال، محمد جمیل نجم،ڈاکٹر مظہر جمیل،سلمان آصف صدیقی،شاہد وارثی،ڈاکٹر محمد انور جمال،محمد بابر،عبدالحیی خان،انجینئر ذیشان وارث و دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن