بھارت، اسرائیلی اتحاد امن عالم کیلئے خطرہ ہے: اشرف آصف جلالی
لاہور(سپیشل رپورٹر) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کراچی کے دو روز ہ دورہ پر روانگی کے موقع پر لاہور ایرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت اسرائیل اتحاد امنِ عالم کیلئے شدید خطرہ ہے۔امریکہ اسرائیل اور بھارت کی تکون انسانی خون سے بھری نظر آتی ہے ۔اسرائیل کے ہاتھ ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں اور انڈین آرمی کے ہاتھ ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کے خون سے آلوہ ہیں۔بھارتی آرمی چیف کے پاکستان کے خلاف جارحانہ بیانات سے یہ بات واضح ہوگئی ہے۔بھارت کسی نئی جنگ کی منصوبہ بندی کر چکا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یا ھوے بھارت آکر بھارت میں اسلحہ کی فیکٹریاں قائم کرنے ٹینک شکن مزائلوں اور تباہ کن ہتھیار بیچنے کے معاہدے کر کے پاکستان کیخلاف اپنے مذموم عزائم واضح کرہا ہے ۔ ابھی تازہ دہشت گردی میں بھارت نے مقبوضہ وادی میں بارہ مولا میں جعلی آپریشن میں فائرنگ سے چھ کشمیریوں کو شہید کر دیا اور ساتھ کو ٹلی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے4پاکستانی فوجیوں کو شہید کردیا ہے۔ایسے حالات میں پاکستان کے نا اہل حکمران اگر بھارت سے دوستی کی امیدیںلگا ئے بیٹھے ہیں تو یہ بری بد نصیبی ہے ۔