• news

پنشن نہ ملنے کے سبب میونسپل ٹیچرز کسمپرسی و فاقہ کشی کا شکار ہیں: چودھری سرفراز

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکز ی صدر چوہدری سرفراز، سجاد اکبر کاظمی ، رانا لیاقت علی ، سعید نامدار نے کہا ہے کہ ماہ جنوری کی پنشن نہ ملنے پر ریٹائرڈ میونسپل ٹیچرز کسمپرسی و فاقہ کشی کا شکار ہیں ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیںکیونکہ انہیں تاحال پنشن کی ادائیگی نہیں ہو سکی بزرگ پنشنرز اساتذہ کی زندگیاں اجیرن ہیں اور وہ بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب تو پنشرز کو قابل احترام شہری کا درجہ دینے کا جا بجا اعتراف کرتے ہیں مگر کتنے ہی مرد و خواتین اور بیوہ اساتذہ ماہ جنوری کی پنشن سے ابھی تک محروم ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن