مسلم لیگ ن نے ملک کو اندھیروں سے نکال دیا: قمر اقبالq
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماو ایڈیشنل چیف وارڈن حاجی قمر اقبال ڈار اور ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) خواتین و ممبر ضلع کونسل بینش قمر ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے مردو خواتین ورکرز ہماری طاقت ہیں، جمہوری نظام کی مضبوطی میں ہی تمام سیاستدانوں کی کامیابی ہے چور دروازے بند ہو چکے ہیں اب ہر کوئی اپنی محنت اور کارکردگی کی بنیاد پر ہی ووٹ حاصل کرے گا۔ہم اپنے قائدین میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے امن و ترقی کے مشن پر عمل پیرا ہیں۔ آج کا شیخوپورہ جلسہ سابقہ جلسوں کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے گا اور اہلیان شیخوپورہ جوق در جوق جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کے راستے پر گامزن کر دیا ہے۔