• news

روس: چرچ کے باہر فائرنگ، 5 خواتین ہلاک

ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) روس کے جنوبی علاقے میں چرچ کے باہر فائرنگ سے 5 خواتین ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔روسی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے چرچ سے نکلنے والے افراد پر فائرنگ کی۔پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔اے ایف پی کے مطابق ڈیجستان چرچ کے پادری کا کہنا ہے کہ لوگ عبادت کے بعد باہر نکل رہے تھے داڑھی والے ایک شخص نے اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہوئے فائرنگ شروع کردی حملہ آور نے رائفل کے ساتھ چاقو بھی اٹھا رکھا تھا ڈیجستان چچنیا کی سرح پر واقعہ ہے جو روس کا شورش زدہ علاقہ تصور کیا جاتا ہے چچنیا سے کئی جنگجو مصر جا کر داعش کا حصہ بنے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن