• news

ٹرائینگولرون ڈے ویمن کرکٹ کپ: بلاسٹرز 98رنز سے کامیاب

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹرائینگولر ون ڈے ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے میچ میں پی سی بی بلاسٹرز نے پی سی بی چیلنجرز کو 98 رنز سے ہرا دیا۔ ملتان میں جاری ٹورنامنٹ میں پی سی بی بلاسٹرز نے 7 وکٹوں پر 180 رنز بنائے۔ کائنات امتیاز نے ناقابل شکست 75، منیبہ علی نے 25 نمایاں رنز بنائے۔ نشرح سندھو نے دو اور نورین یعقوب نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پی سی بی چیلنجرز 82 کے سکور پر ڈھیر ہو گئی۔سدرہ امین نے 32 ، ارم جاوید نے 15 رنز سکور کیے۔ پی سی بی بلاسٹرز کی جانب سے رامین شمیم نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے رامین شمیم اور کائنات امتیاز کو مشترکہ طور پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا۔

ای پیپر-دی نیشن