3 ملکی ٹی ٹونٹی سیریز،انگلینڈ جیت کر بھی فائنل کی دوڑ سے باہر
ہملٹن(سپورٹس ڈیسک)تین ملکی سیریز کے آخری لیگ میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد2رنز سے شکست تو دے دی لیکن رن ریٹ بہتر نہ ہونے کی وجہ سے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا، انگلش ٹیم نے 7وکٹوں پر194رنز بنائے، نیوزی لینڈہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور محض 2رنز سے میچ ہار گئی‘رن ریٹ بہتر ہونے کی وجہ سے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔
انگلینڈ کے این مورگن کو میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر مین آف دا میچ کا ایوارڈدیا گیا۔سیریز کا فائنل 21فروری بدھ کے روزآک لینڈ میں کھیلا جائے گا جس کے لئے آسٹریلیا کی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے،کینگروز اس سیریز میں اب تک ناقابل شکست رہے۔