• news

بنگلہ دیش کو پھر شکست ‘سری لنکا کا ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ

سلہٹ (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 75رنز سے ہرا کر د وٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں کلین سویپ مکمل کرلیا ۔دوسرے میچ میں سری لنکا نے چار وکٹوں پر 210رنز بنائے ۔مینڈ س نے 70رنز بنائے ۔بنگلہ دیش کی ٹیم 135رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔کپتان محمود اللہ نے 45رنز کی اننگز کھیلی۔کوشل مینڈس کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن