لکاس سکول گلبرگ کیمپس میں میگاکارنیول کا انعقاد
لاہور(سپورٹس رپورٹر) لکاس سکول گلبرگ کیمپس میں میگا کارنیول کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں اور برڑوں کی تفریح کے لیے کھیلوں اور کھانے پینے کی اشیا کا بہترین انتظام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر کھیلوں کے مختلف ایونٹس کرائے گئے جس میں بچوں سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سکول انتظامیہ کی جانب سے کارنیول کے موقع پر والدین کی رہنمائی کے لیے بچوں کی تربیت، لکاس کے ابتدائی تعلیمی سال اور اولیول سے متعلقہ ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا گیا جسے بچوں کے والدین کی جانب سے بہت سراہا گیا۔ میگا ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں سکول کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مس فرحانہ اور پرنسپل مسز مریم نے انعامات تقسیم کیے۔