سپرنگ پولوکپ کا ٹائٹل رضویز ماسٹر پینٹس کے نام
لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپرنگ پولو کپ 2018ءکا فائنل زبردست مقابلے کے بعد رضویز/ماسٹر پینٹس نے آرمی وائٹ کو 10-6 سے ہرا کر جیت لیا۔ سب سڈری فائنل میں نیوایج/گارڈ گروپ نے آرمی ریڈ کو 9-5 سے ہرا دیا۔ رضویز/ماسٹر پینٹس کی ٹیم پہلے چکر سے ہی میچ میں چھائی رہی۔اختتامی تقریب میں جنرل (ر) جہانگیر کرامت نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
جیتنے والی ٹیم کی طرف سے خوان کروز لوساڈا اور حمزہ مواز خان نے چار چار جبکہ سید اون رضوی نے دو خوبصورت فیلڈ گول سکور کیے۔ ہارنے والی آرمی وائٹ کی طرف سے اگناسیو ناگری اور بریگیڈیئر ذوالفقار علی بیگ نے تین تین گول سکور کیے۔ ادھر سب سڈری فائنل میں نیوایج /گارڈ گروپ نے آرمی ریڈ کو 9-5 سے ہرا دیا۔ جیتنے والی نیوایج /گارڈ گروپ کی طرف سے سلواڈور الاوا نے پانچ، تیمور علی ملک اور عدنان جلیل اعظم نے دو دو گول سکور کیے۔ آرمی ریڈ کی طرف سے میجر فیضان تصدق بھٹہ نے تین گول سکور کیے جبکہ دو گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل ہوا۔