• news

شرجیل میمن کا فوری آپریشن نہ کیا گیا تو مستقل معذوری کا شکار ہوسکتے ہیں: وزیر اطلاعات سندھ چیف جسٹس سے ہسپتال منتقل کرنے کی اپیل

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ شرجیل میمن کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہسپتال منتقل کیا جائے۔ انکا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کیلئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل نیب عدالت کے حکم پر کی گئی، میڈیکل بورڈ نے شرجیل میمن کے مکمل معائنے کے بعد انہیں فوری طور پرآپریشن کرانے کا مشورہ دیا ہے بورڈ نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر شرجیل میمن کو آپریشن کے مرحلے سے نہ گذارا گیا تو وہ مکمل معذوری کی طرف جاسکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن