کمیونل اساتذہ شمالی وزیر ستان کا مطالبات کے لیے فاٹا سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا
پشاور(صباح نیوز)کمیونل اساتذہ شمالی وزیر ستان نے اپنے مطالبات کے لیے فاٹا سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنادیا ۔اس موقع پرکمیونل اساتذہ شمالی وزیر ستان کے رہنماعبدالغفور خان وزیر،راحب اللہ وزیر ،عبدالمطلب وزیر،آفراسیاب وزیر اورشاہ وزیر نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا شمالی وزیر ستان کے اساتذہ کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائے ۔انہوں نے کہا شمالی وزیر ستان کے کمیونل اساتذہ 2003سے بطور PST ٹیچر زڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں۔لیکن محکمہ تعلیم میں خالی پی ایس ٹی پوسٹیں ہونے کے باوجود ریگولرائزیشن پالیسی کے مطابق تا حال مستقلی سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ شمالی وزیر ستان کے کمیونل اساتذہ 19 ماہ کی واجب ادا تنخواہیں نئے اپ گریڈ پے سکیل کے مطابق ادا کی جائے اور تا خیر کے ذمہ دار ایجنسی ایجو کیشن آفس اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔