• news

متعدد پاکستانیوں سمیت آسٹریلیا سے مزید 38 تارکین وطن امریکہ روانہ

کینبرا(این این آئی)بحرالکاہل کے ایک جزیرے سے 38کے تارکین وطن امریکہ آباد کاری کیلئے روانہ ہو گئے ۔ ان مہاجرین کی امریکہ آبادکاری کا معاہدہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں طے پایا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو بحر الکاہل کی جزیرہ ریاست ناؤرْو سے پینتیس مہاجرین کا ایک اور دستہ امریکہ میں آبادکاری کیلئے روانہ ہو گیا ۔ اتوار کو روانہ ہونے والے اس پانچویں گروپ میں افغانستان، پاکستان، میانمار اور بنگلہ دیش کے تارکین وطن کے علاوہ چار بچوں پر مشتمل ایک سری لنکن خاندان بھی شامل ہے۔اس طرح آسٹریلیا سے امریکہ میں آباد کئے جانے والے مہاجرین کی تعداد 187 ہو گئی ہے۔ ناؤرْو کے حکومتی حلقوں کا کہنا تھاکہ رواں مہینے کے اختتام کے قریب تارکین وطن کا ایک اور گروپ امریکہ کیلئے روانہ کر دیا جائیگا۔ناؤرو اور پاپوا نیوگنی کے جزائر میں کسی حد تک مقید تقریباً دو ہزار تارکین وطن کی حالت زار کو بہتر بنانے کی حامی ایکشن کمیٹی کے ترجمان ایان رِنٹول کا کہناتھا کہ اگلے ہفتے کے دوران امریکی حکام ناؤرْو پہنچ رہے ہیں اور وہ مزید تارکین وطن کا انتخاب کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن