کرپشن الزامات میں لتھڑے اسرائیلی وزیراعظم سے مراعات‘ کمیونیکیشن کمپنی کے 3 اہلکار گرفتار
تل ابیب (اے ایف پی) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کی نئی انکوائری کے سلسلہ میں پولیس نے ایک بڑی کمیونیکیشن کمپنی سے مبینہ تعلق پر 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ کمپنی کا نام ’’بیزق‘‘ بتایا جاتا ہے۔ مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے اس کمپنی نے نیتن یاہو سے مراعات لی تھیں جس کے بدلے کمپنی نے نیوز ویب سائٹ ’’والا‘‘ پر اسرائیلی وزیراعظم کو کوریج دی تھی۔