افضل کھوکھر نے سندر میں سوئی گیس منصوبہ کا افتتاح کر دیا
رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے اپنے انتخابی حلقہ کے علاقہ یوسی سندر میں سوئی گیس منصوبہ کا کام مکمل ہونے پر شعلہ جلا کرسوئی گیس فراہمی کے کام کا افتتاح کیا اور بذریعہ قرعہ اندازی 250میٹر تقسیم کئے ،قرعہ اندازی میں دینی مراکز اور بیو گان کیلئے بلا قرعہ اندازی درجن بھر سے زائد میٹر بانٹے گئے ،قرعہ اندازی میں نکلنے والے خوش نصیبوں کو ڈیمانڈ نوٹس سمیت ان کے گھروں میں سوئی گیس کی فراہمی تک کے تمام مجوزہ طریقہ کار میں ایک پیسہ ادا نہیں کرنا پڑے گا بلکہ تمام اخراجات افضل کھوکھر ذاتی گرہ سے کریں گے ،سوئی گیس کی فراہمی پر اہلیان علاقہ نے ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مسلم لیگی رہنمائوں چودھری مزمل نور گجر ،رانا محمد حسنین ،رانا محمد افتخار ،رانا محمود الحسن نمبردار کی طرف سے بہت بڑے جلسہ کا اہتمام کیا۔